تصحیح شدہ

عمران خان کو غیر ملکیوںکی طرف سے ملنے والی بیرونی رقوم پر گفتگو کی تھی، میں پھر وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کے تناظر میں بات کی تھی,اگر آپ سب یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے الفاظ کا مختلف چناؤ کرنا تھا تو میں آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں اور اس ضمن میں نشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت خواہ ہوں وزیرمملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو غیر ملکیوںکی طرف سے ملنے والی بیرونی رقوم پر گفتگو کی تھی، وہ ناجائز، غیر قانونی بیرونی رقوم جو انہوں نے ڈکلیئر نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اقلیتیں آئین پاکستان کے تحت برابر کے شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی عزت،وقاراور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا مجھے آتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی اقلیتی شہریوں کی آڑ لے کر تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے سے جان نہیں چھڑا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کے تناظر میں بات کی تھی,اگر آپ سب یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے الفاظ کا مختلف چناؤ کرنا تھا تو میں آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں اور اس ضمن میں نشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :