مہذب قوم بننے کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے ٹریفک پولیس اور تعلیمی ادارے مل کر طلباء طالبات سمیت عوام النا س میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیئے بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ مہذب قوم بننے کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے، ٹریفک پولیس اور تعلیمی ادارے مل کر طلباء طالبات سمیت عوام النا س میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں جو ذمہ داری گھر کے اندر ہوتی ہے وہی ذمہ داری گھر سے باہر ہر شعبہ زندگی اور معاشرے میں بھی ہونی چاہئے اور بالخصوص ٹریفک کے حوالے سے سڑکوں کے اوپر دورانِ ڈرائیونگ زیادہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ریفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ کا یہ احسن اور ایک انقلابی اقدام ہے کہ اس نے آگے بڑھ کر ٹریفک پولیس کو دعوت دی کہ مشترکہ تعاون سے ریفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء طالبات میں ٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کی جائے اس امر کا اظہار سی ٹی او نے ریفاء انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد کے ساتھ طلباء طالبات میں’’ ٹریفک آگاہی مہم اہمیت برائے روڈ سینس اور قوانین‘‘ کے بارے میں منعقدہ آگاہی پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا کہ ریفاء انٹر نیشنل یونیورسٹی کی تمام برانچز اور ہسپتال میں بھی آگاہی مہم فراہم کی جائے گی آگاہی واک منعقد کی جائیں گی اور طلباء طالبات میں ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیئے بذریعہ لیکچرز ملٹی میڈیا سسٹم اور بذریعہ سی سی ٹی وی آگاہی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ان تمام کاوشوں کا مقصد ٹریفک اور سڑکوں پر ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے او راس کے بہت دور رس نتائج ہونگے چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے انقلابی قدم اٹھانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری طرف سے دعوت ہے کہ تمام تعلیمی ادارے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ساتھ رابطہ کریں اور ٹریفک آگاہی مہم میں اپنابھرپور کردار ادا کریں ہمارا تعاون عوام کے ساتھ ہے اس موقعہ پر ریفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر ادارہ اور ہر فر د انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ٹریفک شعور اجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :