ووڈز مانٹیسوری اینڈ سکول سسٹم کے زیر اہتمام مقابلوں کا ہفتہ منایا گیا

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ووڈز مانٹیسوری اینڈ سکول سسٹم کے زیر اہتمام سکول کے طلباء و طالبات کے مابین مختلف مقابلوں کے لئے مقابلوں کا ہفتہ منایا گیا جس میں سکول کی ہونہار طلباء منال ملک نے 8 مقابلے جیت کر پہلا انعام حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں سکول کے 150 سے زیادہ طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ گریڈ ون میں خیام عامر نے 6 ،صمد عزیر نے 4 اور محمد عمار نے 3 مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔

گریڈ 2 میں عثمان آصف نے 5 اور اسرار خان اور ماہین فرید نے تین تین مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ گریڈ تھری میں محمد شامیر نے 5 اور خدیجہ نور اور ریحان خان نے چار چار مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ گریڈ فور میں زید سلیم، عثمان چوہدری اور فاطمہ حسین نے پانچ پانچ مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گریڈ فائیو میں سویرا عتیق نے 7 ، ہارون سلیم نے 6 اور آمنہ بٹ نے 5 فائینل جیتے۔

گریڈ سیون میں ربیعہ نواز نے 7 اور سیدہ نور زہرہ اور نور الرحمان نے چھ چھ مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ گریڈ سیون میں تہلیل کیانی نے 7 اور ربکا سیموئل نے 6مقابلے جیتے جبکہ گریڈ 9 میں حجاب زینب نے 6 اور عائیشہ سعید نے 5 مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پراپنے خطاب میں پرنسپل مسز نگہت رفیق نے کہا کہ بچوں کے مابین مقابلے منعقد کا مقصد طلباء و طالبات کی معلومات عامہ میں اضافہ اور ان کی شخصیت میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے بچوں کی جانب سے مقابلوں میں جوش کے ساتھ شرکت کرنے پر انہیں مبارک باد دی اور اس ضمن میں والدین اور اساتذہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ ہونہار طلبہ منال ملک نے 8 مقابلے جیت کر پہلا انعام حاصل کیااور پرنسپل مسز نگہت رفیق سے کیش انعام بھی حاصل کیا۔