پشتونخوامیپ نواں کلی کے بزرگ رکن حاجی محمد یار نسخیل اور شیخ نصرالدین مندوخیل انتقال کرگئے

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:01

کوئٹہ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) پشتونخوامیپ نواں کلی کے بزرگ رکن حاجی محمد یار نسخیل انتقال کرگئے ۔ وہ غلام حیدر ، نظر محمدکے والد اورمحمد اقبال کے دادا تھے ۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پر جاری ہے ۔ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، سینٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، چیئرمین اللہ نور ، سعید اکبر کاکڑ ودیگر ضلعی معاونین نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریںا ثناء شیخ نصرالدین مندوخیل انتقال کرگئے ۔ وہ صلاح الدین ، شمس الدین ، انجینئر رحیم الدین مندوخیل کے والد ، شیخ جمعہ خان ، ایس ایس ٹی کمال الدین ، فتح الدین ،جمیل ، عبدالرحمن ، جمال الدین ، نظام الدین کے چچا تھے ۔ فاتحہ خوانی ژوب میں انکی رہائش گاہ پر جاری ہے ۔ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، سینٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،نواب ایاز جوگیزئی، سردار رضا محمد بڑیچ،ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، عبدالقیوم ایڈووکیٹ ودیگر ضلعی معاونین نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔