وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔ 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سب کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔