کم قیمت پر کافی پینے کے لیے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے والے کو پولیس نے دھر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 دسمبر 2017 23:45

کم قیمت پر کافی پینے کے لیے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے والے کو پولیس ..

مغربی نیو یارک میں کم قیمت پر کافی پینےکےلیے خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے کافی پینے کےلیے کاؤنٹر پر جعلی بیج اوراصل گن دکھائی، اس کے بعد کہا کہ وہ ڈیٹیکٹو ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس نے کافی کی قیمت میں رعایت دینے کا کہا۔
پھر وہ شخص ایک دوسری کافی شاپ میں بھی گیا لیکن پولیس آٖفیسرز نے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس 48سالہ شخص کے پاس ایک گن تھی۔ اسے مجرمانہ دخل اندازی، مجرمانہ طور پر خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے اور دھمکیاں دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :