Live Updates

پاناما کیس اور عمران خان کے کیس میں مماثلت ہے لیکن فیصلے میں فرق ہے،شہباز شریف

سپریم کورٹ نے عمران خان کے ارد گرد بیٹھے کرپٹ لوگوں میں سے ایک کو نااہل قرار د ے دیا حدیبیہ کیس میں حق و سچ کی فتح ہوئی، ہمارے سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی ، نواز شریف ہی میرے لیڈر ہیں آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپر کامیابی حاصل کریں گے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاناما کیس اور عمران خان کے کیس میں مماثلت ہے لیکن فیصلے میں فرق ہے ۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے ارد گرد بیٹھے کرپٹ لوگوں میں سے ایک کو نااہل قرار د ے دیا، حدیبیہ کیس میں حق و سچ کی فتح ہوئی، ہمارے سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی ، نواز شریف ہی میرے لیڈر ہیں آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپر کامیابی حاصل کریں گے ۔

جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہیں کہ حدیبیہ کیس میں سرخرو ہوئے ، حدیبیہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ، ہمارے سیاسی مخالفین جو حدیبیہ کیس سے آس لگائے بیٹھے تھے ان کو منہ کی کھانا پڑی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں صرف میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ میاں نواز شریف سمیت میرے خاندان کے تمام افراد سرخرو ہوئے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تفاق فائونڈری کو مرحوم ذولفقار علی بھٹو اور مرحوم محترمہ بے نظیر کے دور میں قومی تحویل میں لیکر تباہ کیا گیا ، اس کے بعد حدیبیہ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ، حدیبیہ فیکٹری خدا نخواستہ اسرائیل یا بھارت میں نہیں تھی بلکہ میرے مرحوم والد نے لاہور میں لگائی تھی ، اس فیکٹری سے ہزاروں لوگوں کو روز گار ملا ، بے نظیر بھٹو نے حدیبیہ فیکٹری کو تحویل میں لیکر تباہ کیا جس سے میرے والد اور میرے خاندان کا بے پناہ مالی نقصان ہوا۔

وزیر اعلی شہبازشریف نے کہا عمران خان کرپشن کیخلاف گلہ پھا ڑ کر بات کرتے ہیں ،میں ہمیشہ کہتا تھا کہ عمران خان کے ارد گرد کرپٹ لوگ بیٹھیے ہیں ،آج سپریم کورٹ نے ان کیخلاف فیصلہ دیا،جہانگیر ترین نے اربوں ڈالر ز کے قرضے معاف کرائے ،ان کی آف شو رکمپنی کو اربوں روپے گئے ،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خا ن جہانگیز ترین کی دولت سے مستفید ہوتے رہے ان کے جہازوں میں گھومتے رہے ،یعنی اپنے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ افراد کی دولت سے عمران خان فائدہ اٹھاتے رہے ،علیم خان این آئی سی ایل سیکنڈل میں ملوث ہیں ،علیم خان نے زمینوں پر قبضے کئے ہیں ۔

شہبازشریف نے کہا کہ میںسپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید نہیں کرونگا ،عمران خان او رنوازشریف کے کیس میں کافی مماثلت ہے تاہم دونوں کیخلاف فیصلے میں فرقن ہے ،عمران خان کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ہے اس پر مزید بات نہیں کرونگا ۔انہوں نے کہا ہم عوام کو آرام دہ سہولیات دیں عمران خان نے میٹروبس منصوبے پر خوب تنقید کی لیکن اب چار سال بعد کے پی کے میں میٹروبس شروع کررہے ہیں ۔

عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا جس سے سی پیک سات ماہ تاخیر کا شکار ہوا اور سی پیک میں بجلی کے منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہوئے ۔کے پی کے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن صوبائی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ۔انہوں نے کہا پاکستان میں اندھیرے ختم ہوگئے ہیں اس کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتاہے ۔

عمران خان اور انک ساتھی وقت ضائع کرنے کے ماہر ہیں ، نوازشریف کیخلاف پانامہ نہیں اقامہ پر فیصلہ ہوا ۔انہوں نے کہا نوازشریف ہی میر ے لیڈر ہیں ،نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ذوالفقار بھٹو کے مشن کو انجام تک پہنچایا ۔انکا کہناتھاکہ کوئی بھی حکومت ہواسے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئیے،جمہوریت کا حسن ہے کہ آپ اپنی بات پیش کرتے ہیں ،بعض باتیں پوری کی جاتی ہیں او ر بعض نہیں ،میں نوازشریف کو اچھے مشورے دیتا رہتاہوں۔

شہبازبشریف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر اپنا موقف عدالت میں پیش کرونگا ،ہم نے عدالتی حکم پر عملدرآمدکرتے ہوئے سانحہ کی رپورٹ پبلک کی ۔ایک سوارل انہوں نے کہا آصف زرداری کے اربوں ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں ،یہ پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات