ملتان ،پیپلزپارٹی کے جلسے میں کارکنوں کا عارف لوہار ودیگر گلوکاروں کی پرفارمنس پررقص،ڈی جے بٹ کی بھی شاندار پرفارمنس،بلاول ،زرداری اور گیلانی کا جلسہ گاہ میں شانداراستقبال ،جنوبی پنجاب ،سندھ سمیت ملک بھراورآزادکشمیر سے قافلے جلسے میں شریک ہوئے،کارکنوں کے جئے بلاول،،ایک زرداری سب کا شکاری کے نعرے لگائے، جلسے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ملتان پیپلزپارٹی کے جلسہ کے سلسلے میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کو پارٹی جھنڈوں، پینا فلیکس، غباروں ، پوسٹرز سے سجایاگیا تھا جبکہ پارٹی کارکنان بھی عارف لوہار ودیگر گلوکاروں کی پرفارمنس پررقص کرتے رہے،ڈی جے بٹ کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا، سٹیج پر بڑی ایل ای ڈی سکرین بھی لگائی گئی اور سٹیج پر دونوں اطراف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر کے ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،علی قاسم گیلانی کی تصاویر پر مشتمل بڑے بڑے سائن بورڈ لگائے گئے اور قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں چاروں مقامات پر لگے ٹاورز پر سپیشل بڑی سرچنگ لائٹس لگائی گئیںجبکہ سٹیج پر مختلف رنگوں پر مشتمل لائٹس لگا کر سٹیج کو خوبصورت بنایا گیا جس کی وجہ سے سٹیج پر بیٹھے قائدین بھی عش عش کر اٹھے۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے بھی جئے بھٹو، بے نظیر بھٹو،جئے بلاول،ایک زرداری سب کا شکاری کے نعرے لگائے۔بزرگ کارکن بھی پرجوش نظر آئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری و پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ملتان آمد پر انٹرنیشنل ملتان ایئر پورٹ پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی نے شاندار استقبال کیا اور بلاول بھٹو کو گیلانی ہا?س میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں لایا گیاجہاں پر پارٹی کے سینئر رہنما?ں نے ان کا استقبال کیا بعدازاں انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر کے زریعے قلعہ کہنہ قاسم باغ لایا گیا اس سلسلے میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر خصوصی طور پر ہیلی پیڈ بنایا گیا جہاں پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔

جلسہ کے آغاز کا وقت سہ پہر تین بجے تھا لیکن جلسہ گاہ میں شرکت کے لئے صبح 10بجے سے ہی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاوہ لاڑکانہ، لاہور ،اسلام آباد سے جیالے کارکنوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا قلعہ کہنہ قاسم باغ میں آمد کے موقع پر جیالے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے رحیم یارخان سے پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ، وہاڑی سے جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، محمود حیات ٹوچی کی قیادت میں جیالے کارکنوں کے بڑے بڑے قافلے جلسہ گاہ پہنچے جبکہ آزاد کشمیر سے بھی جیالے کارکنوں کا بڑا قافلہ پہنچااسی طرح سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حلقہ این اے 151، سابق رکن قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی کے حلقہ این اے 148،سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی کی قیادت میں بھی جیالوں کی بڑی تعداد نے قافلوں کی صورت میں جلسہ میں شرکت کی اسی طرح پی ایل ایف کے رہنما شیخ غیاث الحق، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سید عارف علی شاہ ، شعبہ خواتین رہنما?ں شازیہ عابد، صائمہ عامر، بیگم بی اے جگر کی قیادت میں بھی خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ جلسہ گاہ میں جلسہ کے اختتام تک جیالے کارکنوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔