Live Updates

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو اہل قرار دے کر یہ ثابت کر دیا کہ بیرون ملک سے حق حلال کی کمائی فی ٹریل کے ساتھ ملک میں لے کر آنے والے اور تین سو ارب روپے منی لانڈرنگ کر کے بیرون ملک اثاثہ جات بنانے والے گارڈفادر کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پرردعمل

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کو اہل قرار دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بیرون ملک سے حق حلال کی کمائی فی ٹریل کے ساتھ ملک میں لے کر آنے والے اور تین سو ارب روپے منی لانڈرنگ کر کے بیرون ملک اثاثہ جات بنانے والے گارڈفادر کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تلاشی پورا ایک سال لی گئی جس میں عمران خان کی طرف سی60کاغذات فراہم کئے گئے اور حق سچ کی فتح ہوئی۔ سچ کا بول بالا ہوا۔ وہ جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نا اہل شریف نے پاکستان کے غریب عوام کی دولت کو جس بے دردی سے لوٹا اور پھر اس کو بیرون ملک لے گئے۔

پھر عدالت عالیہ کی طرف سے لی جانے والی تلاشی پر صرف ایک قطری خط پیش کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق سچ اور قطری خط کی بنیاد پر ہونے والے فیصلہ نے آل شریف کے چہرہ پر جو معصومیت کی پردہ داری تھی وہ ہٹ گئی۔ قوم نے لٹیروں اور ایمانداروں کو پہچان لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی تکنیکی بنیادوں پر نا اہل ہونے پر قانون جنگ ہو گی اور وہ بلا آخر اپنی صفائی دیتے ہوئے حساب ہو گا۔ اس موقع پر سابق وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ان کے خلاف چلنے والی خبر حق اور سچ پر مبنی نہیں کہ ان کی گاڑی غیر قانونی اور کسٹم نان پیڈ ہے۔ یہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ ان عناصر کو بے نقاب کریں گی۔ اس کی پر زور مذمت کرتی ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات