Live Updates

جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے قیام کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آگیا ہے لاہور میں لگنے والے پھولوں کا بجٹ جنوبی پنجاب کے صحت کے بجٹ سے زیادہ ہے ،تخت رائیونڈ کے حکمرانوں کو جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا حساب دینا ہوگا،عمران خان مولاناسمیع الحق کے سپاہی ہیں اور نوجوان کی قیادت کے دعوے کرتے ہیں،خان صاحب سن لیں آنے والا الیکشن میرا پہلا اور آپ کا آخری الیکشن ہوگا۔نوازشریف آج کل نظریاتی ہونے کے دعویدارہیں لیکن جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری اور عوام کی بدحالی میاں نوازشریف کی وجہ سے ہے۔ چھوٹے میاں شہبازشریف آپ کو بھی اپنے گناہوں،ظلم ،کرپشن ،ماڈل ٹا?ن سانحہ کے چودہ شہدائ کے خون اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا حساب دینا ہوگا،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا ملتان میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے قیام کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آگیا ہے لاہور میں لگنے والے پھولوں کا بجٹ جنوبی پنجاب کے صحت کے بجٹ سے زیادہ ہے ،تخت رائیونڈ کے حکمرانوں کو جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا حساب دینا ہوگا،عمران خان مولاناسمیع الحق کے سپاہی ہیں اور نوجوان کی قیادت کے دعوے کرتے ہیں،خان صاحب سن لیں آنے والا الیکشن میرا پہلا اور آپ کا آخری الیکشن ہوگا۔

نوازشریف آج کل نظریاتی ہونے کے دعویدارہیں لیکن جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری اور عوام کی بدحالی میاں نوازشریف کی وجہ سے ہے۔ چھوٹے میاں شہبازشریف آپ کو بھی اپنے گناہوں،ظلم ،کرپشن ،ماڈل ٹا?ن سانحہ کے چودہ شہدائ کے خون اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا حساب دینا ہوگاقلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو 1970 میں اس شہر میں آئے تھے اور ہر گلی میں بھٹو کا نعراہ گونجا تھا،بی بی شہید بھی کئی بار اس شہر میں آئیں،انہوں نے کہا کہ50سال پہلے ذوالفقارعلی بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سماج جاگ اٹھا تھا ،غلامی کی زنجیروں میں جکڑے طبقات ،طاقتورطبقات کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ،پھر ضیائ الحق اور پرویزمشرف جیسے آمروں نے بڑھتے پاکستان کا راستہ روکا،تاجروں،مزدروں اور طلبہ کی یونین پر پابندیاں لگائی گئیں لیکن بھٹو کے جانثار آمریت کیخلاف بھی کٹتے رہے ،لڑتے رہے ،،آج جیالوں کی تیسری نسل جوان ہو گئی ہے اور میں انکی نمائندگی کے لیے آیا ہوں اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑنے آیا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملک کی 60فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے ،نوجوانوں کی نمائندگی کے دعویدار عمران خان بتائیں ،ان کی اپنی عمر کیا ہے خیبرپختونخواہ کا وزیراعلی سب سے زیادہ عمررسیدہ اور سندھ کاوزیراعلی سب سے کم عمر ہے۔ عمران خان نے نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا،ہم ملک کی 60 فیصد عوام کو یکساں مواقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیازی آف شور کمپنیوں والے صاحب نے جوزبان متعارف کروائی ہے ،اس کا مقابلہ فیض آباد کے دھرنے والے کرسکتے ہیں، ہماری یہ روایت نہیں ہے،عمران خان نے ہمیشہ گالم گلوچ کی سیاست کی،خان صاحب دعووں کے ساتھ اخلاقیات کی سیاست بھی سیکھیں،عمران خان بیرونی دولت واپس لانے کی باتیں کرتے کرتے خود بیرون ملک کے اثاثے رکھنے والے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو نظریاتی بننے کا شوق چڑھا ہوا ہے، وہ قوم کو بھی بتادیں کہ ان کا نظریہ کیا ہی کہیں میاں نوازشریف کا نظریہ ضیائ الحق کی قبر پر کیا جانے والے عہد تو نہیں،نوازشریف کا نظریہ یہ ہے کہ انہوں نے جونیجو سے لیکر گیلانی تک ہر وزیراعظم کیخلاف سازش کی۔اسامہ بن لادن سے ڈالر لیکر حکومت گرانے کی سازش کی،میاں صاحب کا نظریہ یہ ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کواتفاق فاونڈری سمجھا اورریمورٹ کنٹرول کی سیاست کی،آج ملک میں جمہوریت کے کمزور ہونے کی وجہ میاں نوازشریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جو ہم برداشت نہیں کریں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے دیہی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا،اپنے حواری سیٹھوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے غریب کاشتکاروں کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی زمینیں سیٹھوں کو بیچ دیں۔ ہم حکومت میں آکر جی ایس ٹی کا خاتمہ کریں گے،پانی اور بار دانہ کی تقسیم درست کی جائے گی۔

ہماری ہمیشہ کسان دوست پالیسی رہی ہی,اگر چھوٹے کسان کی مدد نہ کی گئی تو میاں صاحب اور خان صاحب انہیں برباد کر دیں گے۔ہم ایسا زرعی نظام متعارف کرائیں گے کہ کاشتکارمڈل مین سے آزا د ہوں گے ،زرعی مشینری کی خریدوفروخت بھی مشترکہ طور پر کی جائے گی۔کسانوں کو مضبوط کرکے بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج مذہب کوسیاست کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،کہا جاتا ہے کہ اسلام کوخطرہ ہے ،پاکستان میں نوے فیصد مسلمان ہیں،یہاں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں،یہ مذہبی سیاستدان اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بڑے میاں تو بڑے میاں،چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ،شہبازشریف کوحدیبیہ کرپشن کیس،ملتان میٹروبس کرپشن کیس ،سانحہ ماڈل ٹا?ن اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کاحساب دینا ہوگا،،شہبازشریف نے ایک اسپتال نہیں بننے دیا ،ہم نے سندھ میں محدود بجٹ سے ہر ضلع میں اسپتال بنائے جن میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کاعلاج بھی مفت ہے۔

یہ پیپلزپارٹی ہے جس نے اس خطے کو وزیراعظم،وزرائے اعلی اور گورنر دئیے،،چولستان کینال،ملتان فیصل آباد موٹروے،انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت درجنوں منصوبے دئیے،تنظیمی سطح پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کی حیثیت دی۔اب خطے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے الگ صوبے کے قیام کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑنے کاوقت آگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات