موسم کی خرابی کے باعث آج پی آئی اے کی پروازوں میں ردو بدل کیا گیاہے، ترجمان

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ملک میں دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث ہفتہ 16 دسمبر کو پی آئی اے کی ایک پرواز منسوخ اور کچھ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے اپنے شیڈول میں تبدیلی کر رہی ہے۔ہفتہ 16 دسمبر کو کراچی سے ملتان کی پروازPK 332 منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ لاہور سے ریاض کی پروازPK725 اب کراچی سے ریاض کے لئے روانہ ہو گی، فیصل آباد سے جدہ کی پروازPK763 اب لاہور سے جدہ کے لئے روانہ ہو گی، ملتان سے مدینہ کی پروازPK 715 اب کراچی سے مدینہ کے لئے روانہ ہو گی، ابوظہبی سے لاہور کی پروازPK 264 اب ابوظہبی سے کراچی کے لئے آپریٹ کی جائے گی، ملتان سے جدہ کی پروازPK 739 اب کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہو گی، کراچی سے فیصل آباد کی پروازPK342 کراچی سے لاہور کے لئے آپریٹ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پروازPK203 اب 55 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی، دبئی سے لاہور کی پروازPK204 اب 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو گی، کراچی سے سکھراور اسلام آباد کی پروازPK 390 اور واپسی کی پروازPK391 ، ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوں گی، لاہور سے اسلام آباد کی پروازPK650 اور اسلام آباد سے لاہور کی پروازPK651 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹہ کی تاخیر ہو گی۔ ملتان سے لاہور اور اسلام آباد جانے والی پروازPK652 چالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :