تربت ‘ کیچ میں نامعلوم افراد ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فراو، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) بلوچستان کے علاقے تربت ‘ کیچ میں نامعلوم افراد ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے بم مکان کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت کیچ میں رہائش پذیر مزدوروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو ان کے گھر کے صحن میں گر کر زور داردھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دیواروں اور مکان کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :