دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کے بعد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا افواج پاکستان کا تاریخی کارنامہ ہے،خوش اختر سبحانی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:19

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق صوبائی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چودھری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہیں ۔ افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی ضامن ہے ۔ دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کے بعد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا افواج پاکستان کا تاریخی کارنامہ ہے ۔

ہماری فوج کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ شہدا اپنے خون سے ہماری حفاظت کر رہے ہیں پوری قوم کو اپنے بہادر ہیروز پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بہادری کے ساتھ اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور فوج کی بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

افواج پاکستان تمام اندرونی و بیرونی سازشوں ومداخلت کے خلاف دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے ۔ پوری قوم افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہماری سا لمیت اور خودمختاری کی ضامن بھی ہماری فوج ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام امن میں فوج کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی قبول نہیں ۔ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری حکومت اور فوج مل کر ملک کو خوشحال بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :