اینٹی کرپشن حکام نے جعل سازی کے ذریعے اراضی ہھتیانے والے گرداور او رتحصیلدار پسرور کے ریڈرکو گرفتار کرلیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:19

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ عامر سندھو نے جعل سازی کے ذریعے اراضی ہتھیانے والے گرداور اور تحصیلدار پسرور کے ریڈر کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عامر سندھو کی قیادت میں غلام مرتضیٰ محرر ، محمد علیم اور محمد وسیم کانسٹیبل نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 52کنال اراضی کو جعلسازی ، ریکارڈ ٹمپرکرنے اور 5انتقال چوری کرنے کے جرم میں بعد از انکوائری جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان غلام باری گرداور پسرور حال تعینات ڈسکہ اورتحصیلدار پسرور کے ریڈر غلام حسین کو جعلسازی و ریکارڈ ٹمپرنگ ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد بوٹا نامی شخص کی اراضی رقبہ 52کنال کو ریکارڈ انتقال چوری کر کے ٹمپرنگ کرنے کے بعد ملزمان مذکور نے کرپشن کی ۔ اینٹی کرپشن پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :