فورس کی عملی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق نئے انویسٹی گیشن اور ریفریشر کورسز شروع کئے جائیں ،آئی جی پنجاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:18

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ فورس کی عملی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق نئے انویسٹی گیشن اور ریفریشر کورسز شروع کئے جائیں تاکہ اہلکاردوران ڈیوٹی کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق زیادہ بہتر انداز میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورس میں آنے والے نئے اہلکاروں کی تربیت کے دوران ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جسمانی فٹنس کے ساتھ اخلاقی تربیت اور غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اہلکار فیلڈ میں آکر اپنے رویوں سے شہریوں کے دل جیت کر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں میں مزید کمی لا سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران مختلف ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین ، ڈی آئی جی ٹریننگ ، وقار عباسی ، ڈی آئی جی آئی ٹی شارق کمال صدیقی سمیت دیگر اعلٰی افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں فورس کی تربیت ، درپیش چیلنجز اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے مختلف امورتفصیلاً زیر بحث آئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فورس میں آنے والے اہلکاروں اور افسران کی تربیت کیلئے جاری تربیتی کورسسز میںبنیادی کورسزکے علاوہ پیشہ ورانہ مہارت کے لئے لیگل سٹیڈیز ، کریکٹر ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی کورسز شامل کرکے ٹریننگ کلچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اورپبلک سیکٹر سے مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ اہلکاروں کی تربیت میں کمی کا کوئی پہلو باقی نہ رہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نئے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پہلے سے فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے بھی اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فورس کی بہترین تربیت پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کران اقدامات میںکوئی کمی نہ چھوڑی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ پر مامور انسٹرکٹرز پر انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کریں تاکہ اہلکاروں کی تربیت نئے جذبے کے ساتھ بہتر انداز میں کرکے انکے ٹیلنٹ کومزید نکھارا جائے اور روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی کا عمل مزید تیز ہو سکے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام ٹرینرز اپنے فرائض پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں اور اہلکاروں کو پروفیشنل لائف کے تقاضوں کے مطابق فرائض کی ادائیگی کیلئے تیا رکیا جائے ۔

انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ، طارق مسعود یٰسین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختصر دورانئے کے فائرنگ کورسز شروع کروائے جائیں اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اہلکاروں کو انویسٹی گیشن کے نئے ٹریننگ ماڈیولز بھی ترتیب دئیے جائیں تاکہ وہ تفتیش کے طریقہ کار میں آنے والی نئی جدتوں سے ہم آہنگ ہوکر اپنے فرائض زیادہ بہتر انداز میں ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی سٹریس کونسلنگ کیلئے بھی مزیدماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :