عوام کو انکی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کی عدلیہ سے جو توقعات وابستہ ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے ، بلوچستا ن ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد نور مسکانزئی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:18

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کی عدلیہ سے جو توقعات وابستہ ہے ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے انصاف سے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے نئے عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ عوام کو فوری اور سستے انصاف فراہم کئے جائینگے مضبوط ملک کیلئے مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائیں بدنیتی سے معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ قلعہ سیف اللہ میں لیبر کیسوں کیلئے جلد از جلد لیبر جج قلعہ سیف اللہ یا مسلم باغ میں کیسوں کی سماعت کریگا تاکہ علاقے میں ہی مقدمات کی سماعت ہوسکیں نئے عمارتوں کی تعمیر کے اندر عوام کو انصاف کی فراہمی کی ضرورت ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سستے انصاف کیلئے عوام عدالتوں سے تعاون جاری رکھیںگے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس ہاشم کاکڑ ،بلوچستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد کاکڑ ،ڈسٹرکٹ باراسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ بار کیلئے ایک لاکھ روپے کا چیک قلعہ سیف اللہ بار کے صدر فیض اللہ خان کاکڑ ایڈوکیٹ کو دیا ۔ افتتاحی تقریب سے قبل چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر کمشنرژوب ڈویژن ڈاکڑ سیف الرحمان ،ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی اور دیگر جج صاحبان قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :