سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:18

سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے انصاف کی فتح اور شریف خاندان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شواہد نہ ہونے کی بناء پر حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی۔

(جاری ہے)

نواب زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ نہ کھولنے کے فیصلے نے واضح کردیا ہے کہ شریف خاندان اور خاص طور پر نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالوںکے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کا واحد مقصد جمہوری نظام کو کمزور کرنا اور قوم کو ترقی کی اس راہ سے ہٹانا ہے جس پر نواز شریف اور مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ملک کو ڈال دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سازشی عناصر کو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور جمہوریت کیخلاف سازشیں ترک کرکے موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو جمہوریت ،ترقی اور امن کی راہ پر آگے بڑھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :