گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ملاقات

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:18

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے جمعہ کے روز صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی محتسب نے صوبائی محتسب سیکریٹریٹ بلوچستان کی جانب سے سال 2016ء کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور ادارے کی کارکردگی کے بارے میں گورنر بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016ء میں کل 1465کیسز نمٹائے گئے جن میں 233سوموٹوایکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ ملک کا نظم ونسق سنبھالنے، حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے اور عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کی بھاری ذمہ داریاں سرکاری آفیسران پر عائد ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ہمارے آئین کا بنیادی مقصد ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی محتسب سیکریٹریٹ کے تحت بدانتظامی کی شکایات، انتظامی خدمات کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر نے صوبائی محتسب کو صوبے بھر کے عوام بالخصوص وکیلوں تک رسائی کی استطاعت نہ رکھنے والے غریب ونادار لوگوں کو انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے ٹھوس اقدامات کرے۔

گورنر بلوچستان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو قانون کے مطابق حقوق کی پاسداری اور ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرتے ہوئے بروقت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ بعدازاں گورنر بلوچستان سے یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ خان، صوبائی سیکریٹری فنانس روحیل بلوچ اور سینئر ممبر بوروڈ آف ریونیو اکبر حسین درانی نے بھی علیحدہ علیحدہ ملااقات کی۔

متعلقہ عنوان :