خیبرپختونخواحکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری غضنفر علی توانائی کوتبدیل کردیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء)حکومت خیبر پختونخوانے محکمہ توانائی و برقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری غضنفر علی (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی فوری طور پر عوامی مفاد میں بحیثیت ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق،قانون اور پارلیمانی امور کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ محنت ،ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزادہ فخر عالم (بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیپوٹیشن بنیادوں پر اپنی ہی تنخواہ اور سکیل پر کی ہے ۔ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔