پنجاب اورسندھ کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی گنے کانرخ180روپے فی من مقرر

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) خیبرپختونخوااسمبلی کوبتایاگیاکہ پنجاب اورسندھ کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی گنے کانرخ180روپے فی من مقرر کیاگیاہے جوبھی شوگرملزاس سے کم نرخ پر کاشتکاروں سے گناخریدیگااس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،صوبائی اسمبلی میں محمودجان کے توجہ دلائونوٹس کو قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے حوالے کیاگیاتوجہ دلائونوٹس کے دوران تحریک انصاف کے محمودجان نے موقف اپنایاکہ گزشتہ سال بھی 180روپے فی من گناخریداگیاتھا لیکن اس سال کاشتکاروں کوبتایاگیاہے کہ ان سی165روپے فی من خریداجائے گا جوشوگرملز15نومبرکوچالوہونے والے تھے وہ15دسمبرتک بھی چالو نہیں ہوسکے جسکے باعث کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے جواب دیتے ہوئے وزیرتعلیم عاطف خان نے کہاکہ پنجاب اور سندھ کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی متفقہ کمیٹی کے ذریعے گنے کانرخ180روپے فی من مقرر ہے سندھ اورپنجاب کے شوگرملزچینی برآمد کرتے ہیں اس لئے وہاں کی حکومتیں فی من دس روپے کی سبسڈی بھی دیتی ہے چونکہ خیبرپختونخوامیں چینی کی طلب8لاکھ ٹن ہے اوریہاں مشکل سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن کے قریب چینی پیداہوتی ہے چونکہ چینی برآمدنہیں کی جاتی اس لئے سبسڈی کا سوال پیدانہیں ہوتا جوبھی شوگرملز180روپے فی من سے کم گناخریدے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اپوزیشن کے اصرار پر توجہ دلائونوٹس کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :