یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں قبل ازوقت اکثریت ثابت کردی ،ایس ایم منیر

ماضی میں فیڈریشن کے فنڈ سے گھروں کے خرچے چلائے گئے، گلزارفیروز، مخالفین کو فرار کا راستہ نہیں دیں گے،داروخان عمرریحان کے عشائیہ میں سابق صوبائی وزراء رضاہارون،ڈاکٹرصغیر احمد، سینیٹر حسیب خان یو بی جی کے امیدواروں کی شرکت

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں قبل ازوقت اکثریت ثابت کردی ہے اور مخالف امیدواروں کا گھر جانا یقینی ہے،مخالف گروپ نے ہمیشہ کی طرح الیکشن کمیشن کے فیصلوں پرواویلا مچانا شروع کردیا ہے،ہمارے مقابلے میں مسلسل تین سال شکست کھانے والوں نے پچھلے سال ہمارے حامیوں کے خلاف 44کیسز کئے جو ہم جیت گئے اور اس سال بھی انہوں نے ہم پر 22کیس کئے ہیں جن کے فیصلے ہمارے حق میں ہی ہورہے ہیں کیونکہ ہم سچ پر یقین رکھتے ہیں ، فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی 90 فیصد ووٹ لے کر مخالف گروپ کوعبرتناک شکست دیگا جس کا ثبوت ہماے دو امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہاریونائٹیڈ شیخ برادری کے نوجوان رہنمااورفیڈریشن چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عمرریحان کی جانب سے یو بی جی امیدواروں اور لیڈران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینیٹرعبدالحسیب خان، یو بی جی کے ترجمان گلزارفیروز،نوراحمدخان،حاجی افضل،انجینئرداروخان،صدارتی امیدوارغضنفربلور،سینئرنائب صدر کے امیدوارمظہراے ناصر،نائب صدور کے امیدوارزاہدسعید،وحیداحمد،طارق حلیم،سعیدہ بانو،پنجاب سے بلامقابلہ منتخب نائب صدر حاجی عرفان یوسف،حافظ بلال امین،شیخ عمرریحان،نعیم شیخ،جاویداقبال نے بھی خطاب کیا جبکہ پی ایس پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزراء رضاہارون،ڈاکٹر صغیراحمد،سینیٹرعبدالحسیب خان، دانش خان،ندیم خان،وسیم وہرہ،حنیف گوہر، خالدتواب،راشدصدیقی،فرخ مظہر،فاروق افضل،شکیل احمدڈھینگڑا،مریم چوہدری،رضوانہ شاہد،فرحان الرحمان،اکبرفاروقی،رشیدجان محمد،احمدچنائے ،ذوالفقار شیخ،سمیت بزنس کمیونٹی کے رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ زبیرطفیل نے فیڈریشن کے خزانے میں10کروڑ روپے جمع کرلئے ہیں اور ایکسپورٹ ٹرافی سے مزید چندکروڑ جمع ہونگے اور اس رقم پر مخالفین کی نظر ہے مگر ہم انہیں بزنس کمیونٹی کی امانت لوٹنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن میں ہم تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے انکا معاشی ایجنڈا سننا چاہتے ہیں اور عمران خان اس سلسلے کی پہلی کڑی تھے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی،پاکستان مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم،پاکستان سرزمین پارٹی اور دیگر جماعتوںکے قائدین کو بھی دعوت دی جارہی ہے۔

گلزارفیروز نے کہا کہ ماضی میں ایف پی سی سی آئی کے فنڈ سے گھروں کے خرچے چلائے جاتے تھے، تجارتی نمائشوں میں شرکت کے نام پر مخصوس عناصر لاکھوں روپے لے کر اپنی جیبوں میں رکھ لیتے تھے اور ملازمین کا پرویڈنٹ فنڈ بھی ہڑپ کیا گیامگر یونائٹیڈبزنس گروپ نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی بلاامتیازخد مت کے ساتھ ساتھ فیڈریشن سے بدعنوانیوں کو ختم کیا ، ہمارے عہدیدار فیڈریشن کے خزانے پربوجھ بننے کے بجائے اپنی جیب سے اندرون وبیرون ملک کا سفر اور ہوٹل کا خرچ بھی خودکرتے رہے ہیں ۔

انجینئرداروخان نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک یونائٹیڈ بزنس گروپ کو بھرپور اکثریت حاصل ہے اور اب مخالفین کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا،بڑے بڑے دعوے کرنے والے مخالف صدارتی امیدوار کوپورے پنجاب سے ایک حمایتی بھی نہ مل سکا جو انکی مصنوعی مقبولیت کا ثبوت ہے۔شیخ عمرریحان نے کہا کہ یو بی جی ایک متحرک تحریک ہیجو ایم ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے۔

غضنفربلور نے کہا کہ ہم کسی کی ذاتیات کے خلاف بات نہیں کریں گے بلکہ ہمارا مقصد بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سننا اور انہیں حکومتی سطح سے حل کرانا ہے۔مظہراے ناصر نے کہا کہ ہمیں ایکسپورٹس اور سی ایس آر کو آگے لے کر چلنا ہے۔زاہد سعید نے کہا کہ ہم نے اپنے سینئرسے جو اچھے کام سیکھے ہیں فیڈریشن میں وہی روش اختیار کریں گے،ہم حکومت کو تجارت وصنعت کی بہتری کیلئے تجاویزدیں گے،کراچی میں ترقیاتی کام رک چکے ہیں اور یہ شہر اب تجارتی صنعتی حب ہے کے بجائے تھا بنتا جارہا ہے۔

وحیداحمدنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایک سال میں 10سال جتنا کام کرجائیں،پاکستان میں زرعی انڈسٹری بہترہوگی اوربائنگ پاوربڑھے گی توتمام انڈسٹریزترقی کی جانب گامزن ہونگی۔بلامقابلہ منتخب نائب صدر حاجی عرفان یوسف نے کہا کہ یو بی جی ایک گلدستہ ہے اور ہم اس گلدستے کی امانت ہیں۔ نوراحمدخان نے کہا کہ یو بی جی میں نوجوان ہیروزشامل ہورہے ہیں اور قافلہ بڑھتا جارہا ہے۔حافظ بلال امین نے کہا کہ فیڈریشن کی تاریخ میں یونائٹیڈ بزنس گروپ نے تاریخ کی بہترین امیدواروں کی ٹیم الیکشن میں پیش کی ہے اور یہ ٹیم بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

متعلقہ عنوان :