چین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں اور تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی .

ہم پہلے بھی پاکستانی تاجروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں ،ہمارے پاکستانی تاجروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات نہایت خوشگوار رہے ہیں، چینی تاجر

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) چین سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار وتاجر پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے لگے۔ اس سلسلے میں عنقریب چینی تاجر ہواشان، زہوکانگ، ژولیانگ، ژی گوہونگ اور زہوزومینگ کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی پاکستانی تاجروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اب بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے پاکستانی تاجروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات نہایت خوشگوار رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں ان تعلقات کو مزید وسیع کیا جائے۔ مذکورہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک اینڈ لائٹ کے شعبے سے وابستہ کراچی کے معروف تاجر اور مہران کارپوریشن اور ایم ایم آئی کے (MMIK) کے مالک ظہیر ملک وصاحبزادگان کاشف ملک، ثاقب ملک، عاقب ملک، مزمل اور احمد ملک جو کہ گزشتہ کئی سال سے ان تاجروں کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں کاروبار کررہے ہیں نے چینی تاجروں کی متوقع پاکستان آمد اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا اور اسے ملک کی ترقی کی جانب سے ایک نیا قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :