اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے ڈالر کی قیمت کو بریک لگنا خوش آئند ہے ‘خادم حسین

روپے کی بے قدری اورڈالر کی بڑھتی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے‘سینئر نائب صدرفیروز پور بورڈ لاہور

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے اسٹیٹ بین کی مداخلت پر ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت 100سے نہ بڑھنے دی جائے کیونکہ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان شروع ہوچکا تھا ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری بھی ارسال کردی گئی جس سے عوام اور صنعتی شعبہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے متاثر ہونگے اور ان کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے پیداواری اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ ہوجائے گا انہوںنے کہا کہ ڈالر کی قیمت میںاضافہ سے صنعتوں میںاستعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ بھی متاثر ہوگا اس لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈالر پر کڑی نظر رکھے اور اسے بڑھنے سے روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے انہوںنے کہا کہ ڈالر سے بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگا جو حکومت پر بھی بوجھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :