طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز ہائی سکول، قلعہ گجر سنگھ،لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان،شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ پرائمری سکول، شاہ پورکانجراہ،لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دی لاہور گیریژن سکول،آئیڈیل کیمپس،ٹائون شپ،لاہور،لندن اکیڈیمک پلان سسٹم سکول، نایاب کیمپس،سلطان پورہ،لاہور،رچنا ایگزیکٹو ہائی سکول، رچنا ٹائون، شاہدرہ،لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد524تھی۔

متعلقہ عنوان :