سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رفاحی و رہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم کاسلسلہ جاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رفاحی و رہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر انہدامی مہم کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈنے غیرقانونی شادی لان ،دکانوں اورپورشن /فلیٹ طرزتعمیرات سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کومنہدم اور سربمہرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم مختلف علاقوں میں رفاحی پلاٹس پرتعمیر شادی لان،ہال اوربنکیوئٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیوکراچی ٹائون میں پلاٹ نمبرST-7،سیکٹر5-D،گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر ST-01/Aبلاک 9فیڈرل بی ایریا کومنہدم کردیاجبکہ مزیدکارروائی ابھی جاری ہے جبکہ اورنگی ٹائون میںپلاٹ نمبرST-15،سیکٹر15-Bپر غیر تعمیرات کومنہدم کردیااس دوران اورنگی ٹائون میں ایک اورپلاٹ نمبر ST-6 سیکٹر 11،UC-D، پردوران انہدامی عمل کے دوران وہاں جمع ہونے والے افراد کی جانب سے مزاحمت کی گئی ،ہنگامہ آرائی کے سبب ڈیمالیشن اسکواڈ نے کارروائی کومئوخر کردیاجبکہ استعمال اراضی کی خلاف ورزی کے زمرے میں دیگرکارروائیوں میں صدرٹائون میں پلاٹ نمبر25-PR-1،پلاٹ نمبر26-PR-1،گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر17،بلاک 3بی ایم سی ایچ ایس پردکانوں کومنہدم اور صدرٹائون میں پلاٹ نمبرB-17بلاک 1کلفٹن پرتعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رہائشی پلاٹس پرپورشنز/یونٹ طرز تعمیرات سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلا ف کارروائی میں صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 69،SB-03 ،صدربازار پرپانچویں منزل اورپلاٹ نمبر 129/A،شیٹ نمبر1،اًپرگذری پردوسری منزل کی آرسی سی چھت ودیواروں،جمشید ٹائون کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر3-H،بلاک 6، پرتیسری منزل اورپلاٹ نمبر 125-P،بلاک 2،پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت ودیواروں کومنہدم کردیاجبکہ لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 4/1،بلاک 2-E،ناظم آباد پر دوسری منزل کی مکمل تعمیرات اورپلاٹ نمبر6/16،B-1ایریالیاقت آباد پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی زینے کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر SB-13،بلاک 4،اسکیم 36 ،پرگرائونڈ تاچوتھی منزل تک پیسیج کی جگہ پر پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر 9/7،بلاک 16،اسکیم 24پر چوتھی منزل پرکمروں اور تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر 66،بلاک 3،پی ایم سی ایچ ایس پرپانچویں منزل کے آرسی سی کالمز اور پلاٹ نمبر 408،بلاک 7&8،کاٹھیاواڑ سی ایچ ایس پر تیسری منزل کی دیواروں اور چھت کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ اور پلاٹ نمبر B-32،بلاک 9 پرگرائونڈتادوسری منزل تک لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات کومنہدم کردیاگیا ۔

مزید براں مختلف ڈیمالیشن ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر 690،بلاک 9،پرگرائونڈتاپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات ،ملیرٹائون میں پلاٹ نمبر10/484،ماڈل ٹائون پر گرائونڈاورپہلی منزل کی آرسی سی چھت ودیواروں کومنہدم اورپلاٹ نمبر29/1اورپلاٹ نمبر29/A،ہمگیرسوسائٹی پر بیسمنٹ کی آرسی سی چھت وزینے کومنہدم اور احاطے کوسربمہرکردیا جبکہ شاہ فیصل ٹائون میں کی گئی کارروائی میں یونٹ طرزاورلازمی کھلی جگہ پرتعمیرات کے زمرے میں پلاٹ نمبر C-189،شمسی سی ایچ ایس ،پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت ،کالمزو پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبرA-2شمسی سی ایچ ایس پرسامنے کے حصے کی آرسی سی چھت اور پلاٹ نمبر J-21،رفاہ عام سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

مزکورہ بالاانہدامی کاررائی علاقے کے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ امن وامان کی صورتحال کوقابوکرنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :