Live Updates

عمران خان اور نواز شریف کے معاملے میں کافی فرق تھا‘جسٹس (ر) شائق

عمران کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے ،کرکٹ کھیل کر پیسہ کمایا، ایمینیسٹی اسکیم کی وجہ سے بچ گئے ہیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے یہی فیصلہ متوقع تھا کیونکہ عمران خان کے خلاف کوئی خاص چیزیں عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور لگتا یہی تھا کہ عمران خان بچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے اور انہوں نے کرکٹ کھیل کر پیسہ کمایا، تاہم وہ ایمینیسٹی اسکیم کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔

شائق عثمانی نے بتایا کہ عمران خان اور نواز شریف کے معاملے میں کافی فرق ہے، صادق اور امین پر جو نواز شریف کے لیے فیصلہ ہوا تھا اس میں ان کے خلاف بہت زیادہ ثبوت تھے لیکن عمران خان کے کیس میں ایسا نہیں تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے میں ہی اصل پتہ چلے گا کہ جہانگیر ترین کو کس وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات