مریدکے سات سالہ بچہ پر اسرار طور پر غائب والدین کی طرف سے اغواء کا خدشہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:08

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) مریدکے کی آبادی ریانیورہ سے سات سالہ بچہ پر اسرار طور پر غائب والدین کی طرف سے اغواء کا خدشہ ، تھانہ صدر مریدکے میں شاہد نامی شہری کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست کے مطابق اس کا سات سالہ بیٹا تیمور صبح سات بجے گھر ھسے انڈے خریدنے کیلئے گیا پھر گھر نہیں پہنچا بیٹے کی تلاش میں مدد کی جائے پولیس کے مطابق سات سالہ تیمور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ چند ہفتے قبل اسی آبادی سے ایک کمسن بچہ پراسرار طور پر غائب ہوا تھا اگلے روز اس کی لاش مل گئی تھی جسے نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے پھینک دیا تھا پولیس قتل کا تاحال سراغ نہیں لگا سکی ۔