مریدکے ‘نو سرباز نے ستر سالہ محنت کش کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیا لی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:08

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں میں نو سرباز نے ستر سالہ محنت کش کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیا لی پولیس نے نوسرباز کیخلاف زکاروائی کرنے کی بجائے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر تھانے سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

ستر سالہ محنت کش عنایت ولد رمضان نے میڈیا کو بتایا اس کے گاؤں کے رہائشی نوسرباز بوٹس نے اس سے زندگی بھر کی جمع پونجی ہتھیا لی ہے اور واپس کرنے کی بجائے دھمکیاں دے رہا ہے مریدکے صدر پولیس کے پاس نوسر باز کیخلاف کاروائی کیلئے تحریری درخواست لیکر گیا پولیس نے ملزم کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے سادہ کاغذ پر اس کے انگوٹھے لگوا کر تھانے سے نکال دیا ڈی پی او سرفراز ورک اس کی مدد کریں اور پیسے لیکر دیں مریدکے پولیس کے مطابق 70 سالہ عنائت کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے ۔