(ن )لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے کچھ بھاگنے والے ہیں ،ْ فواد چوہدری

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:07

(ن )لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے کچھ بھاگنے والے ہیں ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) ترجمان تحریک انصا ف فواد چودھری نے کہاہے کہ (ن )لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے کچھ بھاگنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ جہانگیرترین کی حد تک عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی حالانکہ جہانگیر ترین نے ایک ایک روپیہ ظاہر کیا تاہم پھر بھی قانونی تشریح کی بنیاد پران کونااہل قراردیاگیا،ہم فیصلے کوچیلنج کریں گے اور امیدہے فیصلہ تبدیل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو مقدمات کافیصلہ میرٹ پرکرناچاہیے،فیصلے کوتوازن قائم رکھنے کے طورپرنہیں دیکھاجاناچاہیے،جہانگیرترین توازن برقراررکھنے کے نظریے کاشکارہوئے ۔حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے سامنے غلط بیانی کی اور جہانگیرترین کی آف شورکمپنی کوپاناماکی کمپنی قراردیا جبکہ سپریم کورٹ کوحنیف عباسی کی غلط بیانی کا نوٹس لیناچاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :