جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا جائیگا ،ْ فردوش عاشق اعوان

ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، فردوس عاشق اعوان کو شاید پارٹی کی کچھ زیادہ ہی معلومات حاصل ہیں: اسد عمر کا طنز

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:07

جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا جائیگا ،ْ فردوش عاشق اعوان
ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نااہلی پر جہانگیر ترین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔ جہانگیر ترین کی جگہ اسد عمر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہونگے۔ تاہم دوسری جانب سے اسد عمر نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسد عمر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید فردوس عاشق اعوان کو پارٹی کے معاملات سے متعلق کچھ زیادہ ہی معلومات حاصل ہیں۔