میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا ،ْ یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا ،ْ چوہدری نثار

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:07

میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا ،ْ یہی روکنا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا اور یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ مجھے ملک کی مختلف جماعتوں نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا ،ْپرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی بہت کوشش کی اور مجھے انتخابات میں شکست دینے کیلئے 5 ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے تاہم پرویز مشرف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں 35 سال سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا، آج بھی پارٹی سے میرے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا تھا اور یہ روکنا میرا اپنی جماعت سے اختلافات کی وجہ بن گیا۔