پاکستان رینجرز پنجاب کے پنجاب پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشنز

دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ہتھیار اور مختلف قسم کا ا سلحہ بھی برآمد کیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان رینجرز پنجاب نے آپریشن رد الفساد کے تحت پنجاب پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشنز کئے دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ہتھیار اور مختلف قسم کا ا سلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفسا کامیابی سے جاری ہے پاکستان رینجرز پنجاب نے پنجاب پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سرگودھا اور بھکر میں آپریشنز کئے جن کے دور ان دہشتگردوں کے 21سہولت کاروں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ہتھیار اور مختلف قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔

ادھر بلوچستان میں ایف سی نے ٹھہری اور لہری کے علاقو ں میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے اور ہتھیار اور اسلحہ برآمد کرلیا جن میں راکٹس اور ٹینک شکن مائنزبھی شامل ہیں۔