جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے ،ْطلال چوہدری

سارے کہتے تھے کہ عمران کو بچایا جائے گا اور جہانگیر ترین کو قربان کیا جائے گا ،ْمیڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:07

جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے ،ْطلال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے ،ْسارے کہتے تھے کہ عمران کو بچایا جائے گا اور جہانگیر ترین کو قربان کیا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے کہ خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے،عمران خان کی نا اہلی کیسے ہو سکتی تھی اگر وہی نا اہل ہو جاتے تو ڈگڈگی بجانے والے کس سے دھرنے کرواتے، کس سے اداروں کو گالیاں دلواتے۔

انہوں نے کہا کہ حرام صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا، نہ جانے لوگوں کے پاس ایک مہینہ پہلے سے یہ جادوگروں جیسی خبریں کیسے ہوتی ہیں، سارے کہتے تھے کہ عمران کو بچایا جائے گا اور جہانگیر ترین کو قربان کیا جائے گا، فیصلوں سے پہلے کون ان کہانیوں کو گلیوں میں پھیلا دیتا ہے،پہلے کہا گیا کہ نواز شریف نا اہل ہو ں اور وہ ہو گئے ،1960سے پہلے جتنے بھی آج تک کمیشن بنے کسی کو ان کی پرواہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہلیت کے فیصلے کرے گا کون ، نواز شریف کو اہلیت کیلئے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں، وہ فیصلوں کے مرہون منت نہیں ہیں، عوام آج بھی ان سے اسی طرح محبت کرتے ہیں، اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی،عمران خان خود کہتا ہے کہ میرے سے غلطی ہو گئیمگر فیصلہ کہہ رہا ہے کہ نہیں تم معصوم ہو۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس کو سنگسار ہونا چاہیے ہمارا قانون کہتا ہے کہ وہ اہلہے، تبدیلی تو آنی چاہیے،ہم نے اس جنگ کو چھوڑا نہیں، نواز شریف کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کے مقدمے میں مریم نواز کا ذکر نہیں تھا لیکن جیسے ہی مریم نواز نے کہا کہ ’’روک سکتے ہو تو روک لو‘‘تو ان کا نام بھی آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاموش نہیں رہیں گے،یہ عوام کی آواز ہے

متعلقہ عنوان :