سپیکر کو کہتا ہوں حکومت جانے والی نہیں حکومت جارہی ہے ،ْ آصف علی زر داری

حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ،ْ ہوسکتا ہے کل کر دیں ،ْ نوازشریف کو اللہ نے نکالا اور جج وسیلہ بنے ،ْنواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ،ْجلسے سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ سپیکر کو کہتا ہوں حکومت جانے والی نہیں حکومت جارہی ہے ،ْ حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ،ْ ہوسکتا ہے کل کر دیں ،ْ نوازشریف کو اللہ نے نکالا اور جج وسیلہ بنے ،ْنواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمیں ملک ٹکڑوں میں ملا تھا۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا اور پرویز مشرف کولانے والا نوازشریف تھا جبکہ ہم نے عوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو باہر نکالا۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستانی عوام پر عذاب بن گئے تھے اور ان سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کہتا ہے کہ شاید حکومت جانے والی ہے تو میں کہتا ہوں کہ جانے والی نہیں بلکہ آپ کی حکومت جارہی ہے۔حکومت کے خلاف کسی سازش کا حصہ بننے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ہوسکتا ہے کل کر دیں۔سابق صدر نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، میاں صاحب! آپ کو اللہ نے نکالا اور جج وسیلہ بنے تھے۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود یہ پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک انتہا ہے اور آپ انتہا کی عروج پر تھے اور فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی اسی لیے آپ کو اللہ نے نکالا۔شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئی خوش نہیں ہے صرف آپ کے چار پانچ دوست خوش ہیں، کسی کے پاس بھی کل کاکوئی منشور نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :