شہری و کاروباری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کااظہار

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ سکھر کے صدر محمد عامر فاروقی نے شہری و کاروباری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجر سیکریٹریٹ میں منعقد ایک ہنگامی اجلاس میں ہوا جس میں سینئر نائب صدرحاجی عبدالعزیز ہاشمانی، نائب صدر محمد انیس شمسی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد اسلم ، جوائنٹ سیکریٹری اول محمد احسان ملک ، جوائنٹ سیکرٹری دوئم حاجی مناف میمن، خازن اول نذیر میمن، خازن دوئم اشوک کمار، سیکرٹری لیگل ایڈ، محمد کامران شمسی، سیکرٹری اطلاعات عزیر السلام سمیت اراکین ورکنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں میئر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ سے کاروباری و تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا گیا۔