بہتر تعلیم کے بغیر مستقبل روشن نہیں ہو سکتا، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم کے بغیر مستقبل روشن نہیں ہو سکتااس لیے ضلع کے طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ نقل سے پرہیز کرکے تعلیم پر توجہ دیں تاکہ مستقبل میں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج گھوٹکی میں محکمہ اسپورٹس و یوتھ افیئرس کے کیریئر کائونسلنگ سیمینار کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے عزائم مضبوط ہوں تو آسانی سے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اس لیے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کی خاطر سنجیدہ ہونا ہوگا کیونکہ اس ملک و قوم کا سرمایہ نوجوان ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات کا حکومت سندھ کے اس بہترین سیمینار سے بھرپور فائدہ اٹھا کر آگے بڑھیں اور بہترین فیصے کریں۔

(جاری ہے)

سیمینار میں اسکالرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا جن نوجوان کو انٹر کے بعد میڈیکل یا انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے نہیں مل سکتے انہیں بالکل بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ میڈیکل و انجینئرنگ کے علاوہ بھی کئی شعباجات ہیں جہاں نوجوان خود کو منوا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گریجوئیشن کے بعد طلبہ و طالبات کی سی ایس ایس کی تیاری بھی کرنی چاہیے کیوںکہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان میں جو نوجوان شامل ہوتے ہیں ان میں سے 3 سے 5 فیصد ہی پاس ہوسکتے ہیں اس سے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم کمزور ہے۔

متعلقہ عنوان :