سکھر پولیس کی کاروائی ،5 جواریوں اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری یں، اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 5 جواریوں اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نیوپنڈ کی حدود امان اللہ چوک کے قریب پولیس کارروائی کے دوران 5 جواری گرفتار دوسری جانب تھانہ سائیٹ کی حدود بس ٹرمینل کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک منشیات فروش گرفتار مقدمات درج کر لیا گیا، گرفتارملزمان میں صدیق ولد انور علی مھر، کینٹو ولد رائو مل ماروائی، صفدر ولد قلندر بخش شیخ، نظیر علی ولد وزیر علی شاہ اوربرکت علی ولد محمد مٹھل شامل ہیں جبکہ منشیات فروش امداد ولد دانہ مھر سکنہ شاہ فیصل کالونی کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں منشیات چرس سمیت تاش کے پتے جوا کی دیگر اقسام کی گیمز سمیت متعدد موبائل و نقدی برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :