فوجی فائونڈیشن تعلیمی وظیفہ برائے سال 2017-18کا شیڈول جاری کردیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کی ایک اعلامیہ کے مطابق فوجی فائونڈیشن تعلیمی وظیفہ برائے سال 2017-18کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس میں سکھر ، خیرپور، گھوٹکی اور کشمور اضلاع کے ریٹائرڈ فوجیوں، زخمی ہونے والے شہید فوجیوں کی اولاد کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے وظیفے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام ریٹائرڈ، زخمی اور شہید فوجیوں کی60فیصد مارکس حاصل کرنے والے بچوں کو وظیفہ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام ورثاء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوجی فائونڈیشن کی ویب سائیٹ www.fauji.org.pkسے وظیفہ فارم اور رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ ٹیلیفون نمبر 0719310411پر بھی رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتی ہے ۔