ڈپٹی کمشنر خیرپور کی جانب سے ضلع خیر پور میں(کل) تمام سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی المعروف پیر آف رانی پور کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں ضلع خیرپور بھر کے تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج 16 دسمبر 2017 کو ضلع خیرپور کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔