تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 22:23

تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے حق میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے بعد جہاں پارٹی کارکن اور رہنما خوشی اک اظہار کر رہے ہیں وہی دوسری جانب پارٹی کو بہت بری خبر موصول ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی بانی خاتون رہنما سلونی بخاری انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سلونی بخاری طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ جمعہ کے روز وہ بالاخر کینسر کیخلاف لڑی جانے والی جنگ ہار دنیا سے کوچ کر گئیں۔ سلونی بخاری تحریک انصاف کی فاونڈنگ رکن بھی تھیں۔ جبکہ ان کے پاس خواتین ونگ کی صدارت کا عہدہ بھی تھا۔ سلونی بخاری کے انتقال پر عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :