Live Updates

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے کل بروز ہفتہ تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 22:22

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے کل بروز ہفتہ تحریک انصاف کا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے کل بروز ہفتہ تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے متعلق کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے ہنگامی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل بروز ہفتہ تحریک انصاف کے مرکزی دفتر اسلام آباد مٰن طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی تمام اعلی قیادت کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات