ضلع بھر کی158ٹیچرز کو اگلے گریڈمیں ترقی دیدی گئی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:00

لالہ موسیٰ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی پرموشن بورڈ نے ضلع بھر کی158ٹیچرز کو وزیر اعلی پیکج کے تحت اگلے گریڈ 14سی15گریڈ 14سے 16گریڈ 16سے 17اور گریڈ17سی18 میں ترقی کی منظوری دیدی ہے، اس حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نثار احمد، رفعت النساء اور محمد پرویز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تمام پرموشن کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر 55 اساتذہ کو گریڈ 14سے 15 میں ترقی دیدی گئی ان میں 32خواتین اور17مرد اساتذہ کرام شامل ہیں پرموشن بورڈ نے 32 اساتذہ کرام کو گریڈ گریڈ 14سے 16میں ترقی دی ہے ، ترقی پانے والوں میں15خواتین اور23مرد ٹیچرز شامل ہیں جبکہ 45 اساتذہ کرام کو گریڈ 16سی17میں ترقی دینے کی منظوری دید ی گئی ان میں 22مرد اور23خواتین اساتذہ شامل ہیں، 24اساتذہ کرام کو گریڈ 17 سے 18میں پرموٹ گیا ہے ان میں 11مرد اور13خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے وزیر اعلی پیکج کے تحت پرموٹ ہونیوالے اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کرام کی بھرپور محنت کیوجہ سے ضلع گجرات کا ایجوکیشن سیکٹر ٹاپ فائیو اضلاع میں شامل ہو چکا ہے اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم تیزی سے بہتر ہورہا ہے۔