Live Updates

عمران خان کا نااہل نا ہونا خوش آئند ہے،ترین کی نا اہلی پر افسوس ہوا،رانا ثنا اللہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 22:16

عمران خان کا نااہل نا ہونا خوش آئند ہے،ترین کی نا اہلی پر افسوس ہوا،رانا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نا اہل ہونا خوش آئند ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جہانگیر ترین کی نا اہلی کی خوشی نہیں ہوئی ۔تفصیلات کے مطابقسپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے حوالے سے مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے مختلف تاثرات کا اظہا کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان خان کا نا اہل ہونا خوش آئند ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جہانگیر ترین کی نا اہلی کی خوشی نہیں ہوئی۔وہ نجی ٹی وی پر ٹاک شومیں گفتگو کر رہے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بیلنس کرنے کے لیے کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :