اٹک پولیس کی مخبر کی اطلاع پر کاروائی، منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈی پی او عبادت نثار کی ہدایت پر منشیات کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران تھانہ انجراء پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش نصر اللہ ولد دوران خان سکنہ نکہ افغان کو مخبر کی اطلاع پر جو اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کرنے کیلئے نکہ افغان نزد قبرستان کھڑا تھا کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جسے قابو کر لیا گیا اور اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شابنگ بیگ میں سی1640گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح تھانہ انجراء پولیس نے امیر اسلم ولد سید خان ساکن ڈھوک سیفل داخلی چھب سی1100گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف9Cمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :