سیالکوٹ،توہین عدالت کے الزام میں وکیل کوسول جج کی طرف سے سزا ،سیشن جج نے کالعدم قرار دے دی

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) توہین عدالت کے الزام میں وکیل کوسول جج کی طرف سے سزا ،سیشن جج نے کالعدم قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن طاہر جاوید ایڈووکیٹ جمعتہ المبارک کے روز سول جج حارث علی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر مقبول بی بی بنام صوبہ پنجاب کیس کی سماعت ہونا تھی ا س دوران ممبر بار طاہر جاوید ایڈووکیٹ اور سول جج میں تلخ کلامی ہوگی جس پر عدالت نے طاہر جاوید ایڈووکیٹ کو فوری طور پر شو کاز نوٹس جاری کردیا جواب نہ ملنے پر سول جج حارث علی نے طاہر جاوید ایڈووکیٹ کو چار ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 10دن سزا بھگتنا ہوگی کا فیصلہ سنا دیا۔

تاہم طاہر جاوید ایڈووکیٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم خان کی عدالت میں اپیل دائرہ کرنے پر عدالت نے ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے سزا کو کالعدم قرار دے دیااو ر آئندہ سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی چوہدری اور جنرل سیکرٹری زاہد سلیم باجوہ کا کہناہے کہ بار او ر عدلیہ میں پیدا ہونے والا تنائو بروقت کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :