گیپگو سیفٹی ڈائریکٹریٹ نے 11ہزار کے وی لائن پر کام کے دوران ہلاک ہونے والے لائن مین کو قصور وار قرار دیدیا

جمعرات کے روز تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کے قریب گیپگو سب ڈویژن گھوئینگی کا لائن مین البرٹ ندیم مسیح اور عرفان کیپسٹر نصب کررہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے البرٹ ندیم مسیح پول کے اوپر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا تھا

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) گیپگو سیفٹی ڈائریکٹریٹ نے 11ہزار کے وی لائن پر کام کے دوران ہلاک بحق ہونے والے لائن مین کو قصور وار قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا کے قریب گیپگو سب ڈویژن گھوئینگی کا لائن مین البرٹ ندیم مسیح اور عرفان کیپسٹر نصب کررہے تھے کہ کرنٹ لگنے سے البرٹ ندیم مسیح پول کے اوپر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا جبکہ عرفان بھی جھلس گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کی ابتدائی تحقیقات میں سیفٹی ڈائریکٹریٹ نے لائن مین البرٹ ندیم مسیح کو حفاظتی اقدامات اختیار نہ کرنے پر قصور وار قرار دے دیا ہے۔ اور لائن مین عرفان کے بھی بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جارہاہے۔ گیپگو حکام کے مطابق قریبی فیکٹریوں میں سے جنریٹر چلنے پر بجلی 11ہزار کے وی کی لائن میں شامل ہوگئی جس کی بناء پر البرٹ ندیم مسیح جاںبحق ہوگیا۔ جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیپسٹر نصب کرتے وقت اعلیٰ اتھارٹی کو آگاہ نہ کیا گیا اور نہ ہی بجلی کی ترسیل بند کی گئی جس کی بناء پر ہلاکت ہوئی۔ دوسری طرف البرٹ ندیم مسیح کو اس کے آبائی گائو ں بھکروالی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :