سیالکوٹ اینٹی کرپشن پولیس نے لینڈ مافیا کے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

ملزمان نے کاغذات ٹمپرڈ کر کے سرکاری خزانہ کو 15لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) اینٹی کرپشن پولیس نے لینڈ مافیا کے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چھچھر والی کے رہائشی سجاد احمد نے بابا محمد بوٹا سے 52کنال اراضی خریدی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ پسرور کے سامنے اسے ادائیگی کی۔ اور انتقالات اپنے نام منتقل کروائے۔

(جاری ہے)

بعدازاں بابا محمد بوٹا نے گرواور غلام باری اور ریڈر غلام حسین سے ملی بھگت کرکے کاغذات پر انگوٹھوں کے نشانات کے اوپر ڈبلنگ کرکے کاغذات کو ٹمپر کیا جس پر سجاد احمد نے اینٹی کرپشن پولیس کو 2016ء میں درخواست دی تو اینٹی کرپشن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے گنہگار ثابت ہونے پر تینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرکل آفیسر عامر حسین سندھو کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کے سرغنہ بابا محمد بوٹا کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے غلام باری اور غلام حسین کو آج عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔ ملزمان نے سرکاری خزانہ کو 15لاکھ روپے کا نقصان بھی پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :