Live Updates

عمران خان کے جہاز کا ایک انجن بیکار ہو گیا،ملتان میں بلاول بھٹو کے جلسہ میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کی گونج

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:37

عمران خان کے جہاز کا ایک انجن بیکار ہو گیا،ملتان میں بلاول بھٹو کے جلسہ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ملتان میں بلاول بھٹو کے جلسہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنر ل و رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کی گونج سنائی دی۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما?ںکا کہنا تھا کہ عمران خان کے جہاز کا ایک انجن بیکار ہو گیا وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کا جہاز ہی ناکارہ ہو جائے گا آج کے فیصلے سے مزدور، کسان کی فتح ہو ئی ہے جبکہ جاگیرداراور سرمایہ دار کو شکست ہو ئی ہے پیپلز پارٹی کی اصل طاقت عوام ہے یہ غریب عوام ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر اقتدار میں لائے گی کیونکہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات