Live Updates

جو حکومت اپنا کورم پورا نہیں کر سکتی وہ مدت بھی پوری نہیں کر سکے گی ،موجودہ حکمران اپنی حکومت خود گرانے کے چکر میں ہیں،عمران خان نیا پاکستان بنائیں اورشادی کریں ہم پرانے پاکستان پر گزارہ کرلیں گے،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:37

جو حکومت اپنا کورم پورا نہیں کر سکتی وہ مدت بھی پوری نہیں کر سکے گی ،موجودہ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جو حکومت اپنا کورم پورا نہیں کر سکتی وہ مدت بھی پوری نہیں کر سکے گی ،موجودہ حکمران اپنی حکومت خود گرانے کے چکر میں ہیں،عمران خان نیا پاکستان بنائیں اورشادی کریں ہم پرانے پاکستان پر گزارہ کرلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاسم باغ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، سید خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف ودیگر رہنما بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ملتان دارالامان ہے اور پانچ ہزار سالہ پرانا زندہ شہر ہے پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی اور تنظیم نو کے بعد ملتان میں تاریخی جلسہ منعقد ہوا ہے پیپلز پارٹی نے بے پناہ قربانیاں دیں آج ہمیں بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے درمیان بلاول بھٹو بے نظیر کی شکل میں موجود ہیں جو حقیقی معنوں میں 60فی صد نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں انہوں نے کہاکہ باقی جماعتوں کے لیڈران 60سے 70سال تک کے ہیں اور وہ نوجوانوں کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جس میں یوتھ ، خواتین،طلبہ، کسان، وکلاء، محنت کش شامل ہیں جو آج کے جلسہ میں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسہ نے بھٹو اور بے نظیر کے جلسوں کی یاد تازہ کر دی ہے اور بلاول بھٹو نے ملتان سے تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ خطہ بہت سے مسائل کا شکار ہے جس کا حل صرف و صرف علیحدہ صوبے کا قیام ہے جب تک ہمارا علیحدہ وزیراعلی، سپیکر، گورنر، عدالتیں نہیں ہوں گی ہمیں انصاف اور ہمارا حق نہیں ملے گا میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جس طرح پہلے آپ نے سرائیکی صوبے کا بل سینیٹ سے پاس کروایا اگر قومی اسمبلی میں ہماری اکثریت ہو تی تو آج صوبہ بن چکا ہوتا اس لئے میرا قیادت سے مطالبہ ہے کہ وہ علیحدہ سرائیکی صوبے کے قیام کا اعلان کریں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو دارالخلافہ تسلیم کیا تو پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں حکومت پاکستان کو بھی ٹرمپ کے خلاف اپنا موقف واضح کرنا چاہیئے جبکہ ٹرمپ بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے کیونکہ ختم نبوت کے مسئلے پر پوری دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ختم نبوت کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کیا اور آئین میں ترمیم کرکے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج کسان بدحال ہیں ہم نے جمہوریت کی خاطر حکومت سے تعاون کیا لیکن حکومت خود اب اپنی حکومت کو گرانے کے چکر میں ہے بلکہ اسے جلدی ہے ملک کے سب سے بڑے ادارے قومی اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوتا اس لئے جب میڈیا مجھ سے پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ جو حکومت اسمبلی میں کورم پورا نہیں کر سکتی وہ مدت بھی پوری نہیں کر سکے گی انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک سیاستدان کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنا?ں گا اور وزیراعظم بن کر شادی کروں گا انہیں نیا پاکستان مبارک ہو میں زرداری اور بلاول پرانے پاکستان پر گزارہ کریں گے اسی کو ٹھیک کریں گے انشائ اللہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعظم آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد ملتان اور جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا کیونکہ یہ خطہ محرومیوں کا شکار رہا ہے میں نے بطور وزیراعظم 30فی صد حق کے ہوتے ہو ئے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 29فی صد حق استعمال کیا کیونکہ افتخار چوہدری نے ایک فی صد کام نہیں ہو نے دیا اور مجھے اقتدار سے الگ کیا گیا میں خوشی سے گھر واپس آ گیا انہوں نے کہاکہ میں نے ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ، ملتان تا فیصل آباد موٹر وے، سدرن نادرن بائی پاس، ہیڈ محمد والہ، پتن ایمن والہ پر پل، کوٹ مٹھن چاچڑاں شریف پر نشتر گھاٹ پل ودیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کئے ملتان میں این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی، ملتان پبلک سکول اور زکریا یونیورسٹی میں یوسف رضا گیلانی فارن سکالر شپ کے تحت ایک طالبعلم کو ایک کروڑ مجموعی طور پر ایک ارب روپے کے سکالر شپ دیئے انہوں نے ملتان کے جلسہ میں آنے والے جنوبی پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تاریخی جلسہ مستقبل کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا قبل ازیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی ختم نہیں کی جا سکتا پیپلز پارٹی ختم کرنے کی باتیں وہ کر رہے ہیں جو عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں اور پیپلز پارٹی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ سرائیکی وسیب کے لوگ اور پاکستان کے عوام آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا پر پروپیگنڈہ نہیں کرتے عوام کی خدمت ہمار افرض ہے اب بلاول بھٹو میدان میں آ چکے ہیں وہ ہر شہر میں جلسے کریں گے لیکن انہیں ابھی سے دن میں تارے نظر آ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لاکھوں لوگ لیکر کہاں سے آ گئے ہیں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جب یہ اقتدار میں آئے تو نوکریاں دینے اور لوگوں کے چولہے جلتے رہنے کی باتیں کرتے تھے مگر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ ہو نے سے آج ملازمین سخت پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کی ترقی کا کوئی ایک کام بھی نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس بے پناہ ترقیاتی کام ہیں جس میں سب سے اہم مسئلہ توانائی کے سلسلے میں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرنا بھی شامل ہے پیپلز پارٹی حقوق، تحفظ، سالمیت کی ضامن جماعت ہے بلاول بھٹو اب باہر آ چکے ہیں ان کا ہر جلسہ لاکھوں سے کم نہیں ہو گا ہم آنے والے الیکشن میں ووٹ کا تحفظ کریں گے اور نہ تو آر اوز کا الیکشن ہونے دیں گے اور نہ ہی جعلی ووٹ ڈالنے دیں گے آئندہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی جو عوام اور بلاول کی حکومت ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات