نوازشریف کو اللہ نے نکالا اور وسیلہ جج بنے ، اسپیکر صاحب آپ کی حکومت جا رہی ہے ،پرویزمشرف کو لانے والے بھی نوازشریف ہی تھے ،ہم نے عوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو،میاں صاحب آپکی حکومت عوام پر عذاب بن گئی ہے، پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف زرداری کا ملتان میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:37

نوازشریف کو اللہ نے نکالا اور وسیلہ جج بنے ، اسپیکر صاحب آپ کی حکومت ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے نکالا اور وسیلہ جج بنے ، اسپیکر صاحب آپ کی حکومت جا رہی ہے۔پرویزمشرف کو لانے والے بھی نوازشریف ہی تھے جب کہ ہم نے عوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو،ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پوچھتے پھرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی، ہر چیز کی ایک انتہا ہے اور آپ انتہا کی عروج پر تھے، آپ کو اللہ نے نکالا اور وسیلہ جج بنے جب کہ اسپیکر صاحب آپ کی حکومت بھی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو پرویز مشرف ان کے سینوں پر بیٹھا تھا، پرویزمشرف کو لانے والے بھی نوازشریف ہی تھے جب کہ ہم نے عوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو۔

(جاری ہے)

ہم نے ہمیشہ ڈی ریل کی گئی جمہوریت کو سنبھالا ہے،۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپکی حکومت عوام پر عذاب بن گئی ہے،آپکی حکومت میں عوام, مزدور اور کسان خوش نہیں صرف اپکے چند یار خوش ہیں۔

آصف زرداری کا پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان لوگوں کو سی پیک کی تعریف بھی نہیں آتی، انہوں نے سی پیک کو قرضے لینے کی ایجنسی سمجھ رکھا ہے، کوئی ان سے خوش نہیں صرف ان کی4، 5 لوگ ہی خوش ہیں۔پیپلز پارٹی کے پاس طریقہ اور پالیسی ہے جو ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے،انشائ اللہ ہم اگلی حکومت بنائیں گے۔